کشتواڑ پاڈر سڑک پر دو مسافر گاڑیاںباہم متصادم

0
0

ایک شخص کی موت،5دیگرزخمی،2زخمی جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
بابر فاروق

کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ میں کشتواڑ پاڈر سڑک پر کیرو کے مقام پر دو مسافر گاڑیوں میں تصادم ہوا جن کا رجسٹریشن نمبر JK17/5745 و JK17A/4412 ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر بچاؤ کارروائی کے لیے پہنچے ۔اس دوران ضلع ہیڈکوارٹر کشتواڑ سے کشتواڑ پولیس، ریڈ کراس سوسائٹی کشتواڑ کی ایک ٹیم، ابابیل و ہلال ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے کارکنان بھی موقع کی طرف بچاؤ کارروائی کے لیے نکلے۔ بچاؤ کارروائی کے دوران چھ مسافروں کو زخمی حالت میں بازیاب کیا گیا اور انہیں ضلع ہسپتال کشتواڑ علاج و معالجہ کے لیے منتقل کیا گیا۔ زخمی مسافروں کی پہچان خالد حسین ولد محمد عباس ساکنہ کیرو کشتواڑ، محمد شفیع ولد چْریا ساکنہ پیاس کشتواڑ، سنجے کمار ولد اوم پرکاش ساکنہ پڈیرنہ کشتواڑ، منصور احمد ولد سجاد حسین ساکنہ ہولر کشتواڑ، محمد ندیم ولد محمد نجم ساکنہ اترپردیش و محمد اسماعیل ولد ییل محمد ساکنہ پیاس کے طور پر ہوئی۔ ضلع ہسپتال کشتواڑ میں ابتدائی علاج و معالجہ کے بعد خالد حسین و محمد شفیع نامی دو مسافروں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ مزید علاج و معالجہ کے لیے منتقل کیا گیا، دیگر چار زخمی مسافر ضلع ہسپتال کشتواڑ میں زیر علاج ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق جن دو زخمی مسافروں کو ضلع ہسپتال کشتواڑ سے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا تھا ان میں سے خالد حسین نامی ایک مسافر کی موت واقع ہوئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا