کشتواڑ میں کرکٹ ٹرائل کوچنگ سیشن کا انعقاد

0
0

دیپک شرما
کشتواڑ// کشتواڑ کے چوگان میدان میں آج دو روزہ کرکٹ کوچنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادیو نے کرکٹ کوچنگ کا دو روزہ افتتاع کیا۔ اس موقعہ پر یوتھ قلب کشتواڑ کے چار سو سے زائد یوتھ نے حصہ لیا۔ اس دوران کشتواڑ کے لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں نے بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ کشتواڑ کے چوگان میدان میں پہلی مرتبہ یوتھ کو جموں سے رانجی کھلاڑیوں نے کوچنگ دی۔ اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے کشتواڑ یوتھ کلب کے سبھی نوجوانوں کو مبارک باد پیش کی اور تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں جس سے کشتواڑ ضلع کا دبا ہوا ٹیلنٹ سامنے آئے اور کشتواڑ کے یوتھ کو سٹیٹ لیول پر کھیلنے کا موقعہ ملے گا۔ اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ یوتھ سروس سپورٹس آفیسر کھیراتی لال شرما نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ سپورٹس میں بھیجیں جس سے کشتواڑ ضلع کا نام بھی روشن ہو اور ماں باپ کا بھی نام روشن ہوگا۔ اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ یوتھ سروس سپورٹس کے ڈسٹرکٹ آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادیو کا شکریا کرتے ہوء ے کہا کہ کشتواڑ کے نوجوانوں کی بہتری کے لیے اس طرح کی کوشش کی جا رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا