کشتواڑ میں منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا گیا

0
0

نشہ مْکت پنچایت، خصوصی گرام سبھا، مشہ مْکت ایکسپریس سمیت کئی سرگرمیاں منعقد
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے اور متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے ضلع کشتواڑ میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے کئی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن مرکزی تھیم "لوگ پہلے: بدنامی اور امتیازی سلوک کو روکیں، روک تھام کو مضبوط بنائیں” کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی تقریب ڈی سی آفس کمپلیکس، کشتواڑ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی، جس میں ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر زبیر احمد کی نگرانی میں مختلف معزز افراد اور تنظیموں نے شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔ شرکاء میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کشتواڑ شام لال، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ خلیل پوسوال، ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر کشتواڑ زبیر احمد لون، چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ ڈاکٹر ایم وائی میر، چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ مسٹر پرہلاد بھگت، دو سو سے زائد طلباء ، آنگن واڑی ورکرز، آشا ورکرز و این جی اوز نے اس تقریب میں حصہ لیا۔ یہ پروگرام بنیادی طور پر ضلع کشتواڑ میں نشا مْکت پنچایت ابھیان شروع کرنے پر مرکوز تھا، جس کا مقصد منشیات کے استعمال سے لڑنا اور سماج کو منشیات سے آزاد کرنا تھا۔ اس مقصد کے لیے وابستگی پر زور دینے کے لیے، نشا مْکت بھارت ابھیان عہد کا انتظام کیا گیا، اس کے ساتھ ایک دستخطی مہم بھی چلائی گئی۔ ایک علامتی اشارے میں اے ڈی ڈی سی کشتواڑ اور سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ نے دیگر معززین کی موجودگی میں ڈی سی آفس کمپلیکس سے نشا مْکت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یہ ایکسپریس مہم کشتواڑ کے مختلف بلاکوں سے گزرے گی، بیداری پھیلانے اور نشہ مْکت ابھیان کے لیے حمایت کو فروغ دے گی۔ تقریب کے دوران، ایک دلکش بحث ہوئی جس میں مقررین اور طلباء نے معاشرے میں منشیات کی لعنت پر روشنی ڈالی اور آگاہی بڑھانے اور اس کا مقابلہ کرنے میں مختلف اسٹیک ہولڈرز جیسے انتظامیہ، سول سوسائٹی، والدین، اسکولوں اور مذہبی تنظیموں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر اے ڈی ڈی سی کشتواڑ اور سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ نے بھی خطاب کیا اور ضلع میں اس لعنت سے نمٹنے کے لیے سیول اور پولیس انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے سخت اور نرم مداخلتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔تمام شرکاء کی فعال شرکت کے اعزاز اور اعتراف کے لیے ایک خصوصی سہولت سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اسی طرح کی تقریبات مختلف بلاکوں اور پنچایتوں میں بھی منعقد کی گئیں۔اس کے علاوہ پنچایت ڈاڈ پیٹھ، بلاک مغل میدان میں خصوصی گرام سبھا کا انعقاد کیا گیا۔ پنچایت فلر بی، بلاک ٹھاکرائ، اور پنچایت چھیچھہ، بلاک ناگسینی جس میںتینوں پنچایتوں میں پنچایتوں کو نشہ مْکت پنچایت قرار دینے کے لیے قراردادیں منظور کی گئیں جو منشیات سے پاک معاشرے کی رہائی کے لیے مقامی برادریوں کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔ان سرگرمیوں کے ساتھ مل کر تحصیل ہیڈ کوارٹر پاڈر میں ایک ریلی اور حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مقامی آبادی کے اتحاد اور عزم کا اظہار کیا گیا کہ وہ اپنی برادری سے منشیات کے استعمال کے خاتمے کے لیے جدوجہد کریں۔نوجوان نسل کو مشغول کرنے کے لیے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چھاترو اور پالاش بوائز ہاسٹل کشتواڑ میں ایک پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس کی نگرانی محکمہ سوشل ویلفیئر نے کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا