کشتواڑ میں روڈ سیفٹی ہفتہ اختتام پذیر

0
0

ڈرائیوروں اور عام عوام کو ہفتہ بھر دی گئی جانکاری
عمران شاہ
کشتواڑکشتواڑ میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ابے اندو شرما کی زیر نگرانی روڈ سیفٹی پروگرام پچھلے ایک ہفتہ سے چلایا جا رہا تھا ۔ جس میں ٹرانسپورٹ محکمہ نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق ضلع کشتواڑ میں خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ۔روڈ سیفٹی مہم کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنا ہے۔ اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ،اے آرٹی او کشتواڑ نے بھی اس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پیروی اور قانون کی پاسداری کریں۔ نمائندہ کے مطابق اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپوڑ یونین کو ہدایت دی کہ ٹریفک کی پاسداری کریں۔اس دوران ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکل ڈرائیوروںکو قانون کے دائرے میں چلنے کی ہدایت جاری کی گئی ۔روڈ سیفٹی ہفتہ کے دوران گاڑیوں میں مسافروں کو بھی آگاہ کیا کہ اوورلوڈ گاڑیوں میں نہ سفر کریں اور اورلوڈ گاڑیوں کی خبر متعلقہ محکمہ کے نوٹس میں لائی جائے جس سے اورلوڈنگ میں کمی آ سکے اور مسافروں کی زندگی حادثات سے بچ سکے۔ وہیں مسافروں کو مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈرائیور کے شراب کے نشہ میںگاڑی چلانے پر بھی محکمہ کوآگاہ کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ اورلوڈنگ کرنے والوںکوچالان کرنے کے ساتھ ان کے لائسنس کو رد کرنے کا بھی انتباہ دیا گیا ۔ہفتہ کے آخری دن پر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں یہ پروگرام اختتام پذیرہوا جہاں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کو خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا