کشتواڑ ضلع کے کسانوں کو زعفران کا معاوضہ ادا کیا جائے

0
0

اجیت بھگت نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، چیف سیکرٹری اور ڈویژنل کمشنر جموں کو خط لکھا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اجیت بھگت نے کہا کہ مرکزی حکومت نے نیشنل زعفران مشن کے لیے کروڑوں روپے مختص کرنے کی منظوری دی ہے، لیکن محکمہ زراعت اور ضلع کشتواڑ کے زعفران ترقی کے محکمے نے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا۔اجیت بھگت نے کہا کہ محکمہ زراعت اور سیفران ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے فصلوں کو جدید بنانے کے لیے کوئی دوائی یا تکنیک متعارف نہیں کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام شروع کرنے کی یقین دہانی اور ریاستی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ اسکیمات صرف کاغذوں پر ہیں۔بھگت نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کی طرف سے کسانوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہاکہ کشتواڑ ضلع کے کسانوں کو زعفران کا معاوضہ ادا کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا