کشتواڑ:ٹریفک پولیس نے بندرابن میں لگایا ناکا ، درجنوںگاڑیوں کے کاٹے چالان

0
64

دیپک شرما
کشتواڑ//ٹریفک پولیس کشتواڑ نے بندرابن میں لگایا ناکاجہاں درجنوںگاڑیوں کے چالانن کاٹے گئے ۔اس سلسلے میںپولیس کے ایس او اسسٹنٹ سب انسپکٹر الطاف حسین نے بتایا کہ کشتواڑ سنتھن قومی شاہراہ پر ڈرائیور طبقہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ہیںجہاں ان کو موقع پر ہی چالان کے ساتھ ساتھ ہدایات بھی دی گئی کہ قانون کی پاسداری کریں۔انہوں نے کہاکہ کشتواڑ کے بندرابن میں آج ٹریفک پولیس نے سنتھن قومی شاہراہ پر ناکہ لگایا جہاںکشتواڑ کے بندرابن قومی شاہراہ سنتھن ، چھاترو ، ٹھاکرائی ،انجول ،کیشوان پکالن جانے والی سڑک پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کاروائی کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا