کشتواڑمیںJKSSBکے خلاف میں احتجاج

0
0

سیاسی جماعتیں بھی احتجاج میں شامل، نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں:شیخ ناصر
بابر فاروق

کشتواڑ ؍؍ جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح کشتواڑ میں بھی جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے خلاف نوجوانوں نے احتجاج کیا۔ جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے مختلف محکموں میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے امتحانات منعقد کرآئے تھے اور بعد میں ان میں دھاندلی کا انکشاف ہونے پر انہیں رد کر دیا گیا۔ احتجاج کر رہے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ امتحانات رد کرنے کے بعد بورڈ نے امتحانات کو ازسر نو منعقد کرنے کا فیصلہ لیا لیکن اسی کمپنی کو دوبارہ ٹھیکہ دیا گیا ہے جو پہلے صاف و شفاف طریقے سے امتحانات منعقد کرانے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا اس وقت معاملہ معزز کورٹ میں زیر سماعت ہے اور ابھی معزز کورٹ کا اس پر فیصلہ آنا باقی ہے لیکن جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے انہیں امتحانات کو منعقد کرنے کے لیے تاریخ جاری کی ہیں جن میں پہلے دھاندلی کا انکشاف ہوا۔ احتجاج کے دوران شہیدی مزارا کے سامنے نوجوانوں نے جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ و لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ ایک نوجوان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر اپٹیک کمپنی کا ماضی کا سارا ریکارڈ دھاندلی سے بھرا پڑا ہوا اور حال ہی لیہہ میں ایک امتحان میں دھاندلی کرتے ہوئے بھی ان پر پولیس نے کارروائی کی تو کیوں جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ و لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اس بات پر توجہ نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے بیروزگار نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے اور ہم اس کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے جب تک نہ ہمیں انصاف ملے۔ احتجاج کر رہے نوجوانوں کو ضلع کشتواڑ سے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے ساتھ ساتھ سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی جن میں ایڈوکیٹ شیخ ناصر، افتخار شاہ، نصیر باغوان، ارشد گیری، امتیاز زرگر و ضلع ترقیاتی کونسلر مڑواہ شیخ ظفر شامل ہیں۔ شیخ ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے خلاف جب بھی کوئی طبقہ اپنے مطالبات و مسائل کو لے کر احتجاج کرتا ہے اور انہیں پولیس کے ذریعے لاٹھی چارج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے جموں میں نوجوانوں پر ہوئے لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیکن گورنر انتظامیہ کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا اور نوجوانوں کے ساتھ انصاف کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزیر کہا کہ ہم نوجوانوں کو ساتھ ہمیشہ دیں گے تاک انہیں انصاف ملے۔ ایڈوکیٹ شیخ ناصر نے میڈیا کے ساتھ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی نوجوانوں کے حقوق پر چھاپہ ماری ہو گی ہم سیاسی اختلاف کو بالائے طاق رکھ کر نوجوانوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو بلیک لسٹڈ کمپنی کو ہٹا کر صاف شفاف طریقے سے امتحانات منعقد کرنے چاہیے تاکہ نوجوان سڑکوں پر اترنے کے کیے مجبور نہ ہو جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا