کشتواڑمیں تہرے قتل کی سنسنی خیزواردات

0
0

سی آئی ایس ایف اہکارنے اہلیہ ،ساتھی کانسٹیبل اوراُسکی بیوی کوموت کے گھاٹ اُتارا
قتل کی وجہ بیوی اورساتھی کے درمیان ناجائزتعلقات،قتل کامقدمہ درج،تحقیقات شروع:ایس ایس پی کشتواڑ
لازوال آن لائن
کشتواڑ؍؍کشتواڑمیں تہرے قتل کی ایک سنسنی خیزواردات میں سی آئی ایس ایف اہلکارنے اپنی اہلیہ اور ساتھی اہلکارکوموت کے گھاٹ ا‘تاردیاہے، بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب قریب2بجے یہ واقعہ پیش آیا،ایس ایس پی کشتواڑ ابراراحمد چوہدری کے مطابق سی آئی ایس ایف کانسٹیبل انگالپا سریندر جوکہ بی ایچ ای پی شالیمار سی آئی ایس ایف کمپنی میں این ایچ پی سی شالیمارکشتواڑمیں تعینات تھے‘نے اپنی اہلیہ لوانیاہیس اور ساتھی کانسنٹیبل راجیش کیکاہنے ،اس کی اہلیہ شوبا کواپنی سروس رائفل سے ہلاک کردیا۔ایس ایس پی کشتواڑنے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹراورایس ایچ کے ہمراہ موقع واردات کادورہ کیا اور ملزم کوگرفتار کرتے ہوئے سروس رائفل بھی ضبط کی۔قتل کامقدمہ درج کرنے کے بعد جموں سے ایف ایس ایل ماہرین کی ٹیم طلب کی گئی ہے تاکہ معاملے کی تحقیقات مزیدسرعت سے ہوسکے۔خدشہ ظاہرکیاجارہاہے کہ قتل کی وجہ کانسٹیبل کے ساتھی کے ملزم کی اہلیہ کیساتھ ناجایزتعلقات ہوسکتے ہیں تاہم معاملے کی مزیدتحقیقات جاری ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا