عبدالحق نے پارک کا افتتاح کیا 

0
0

لازوال ڈیسک
نگروٹہ ؍؍دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے وزیر عبدالحق خان نے حلقہ انتخاب نگروٹہ میں محکمے کی طرف سے معرض وجود میں لائے گئے کئی اثاثوں کا افتتاح کیا ۔ وزیر کے ہمراہ ایم ایل اے نگروٹہ دویندرسنگھ رانا، اے سی ڈی جموں تاثیر لطیفی و دیگر جموں ضلع کے افسران تھے ۔ وزیر نے جگٹی پنچائت میں بابا ڈیڈو میموریل پارک کا افتتاح کیا جسے محکمہ دیہی ترقی نے 20 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ۔ نگروٹہ بلاک میں پنج گرائیں پنچائت میں وزیر نے کامن فیسلٹی سنٹر کا افتتاح کیا جسے 45 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے ۔ وزیر نے ایم ایل اے نگروٹہ کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول پنج گرائیں کی دیوار بندی کا معائینہ کیا جس پر 14.09 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ وزیر نے اس موقعہ پر منی سٹیڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں سنگِ بنیاد رکھا ۔ اس موقعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد وزیر سے ملاقات کیلئے اُمڈ آئی تھی ۔ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ محکمے نے مختلف سکیموں جن میں ایم جی نریگا بھی شامل ہے کے تحت بے شمار اثاثے تعمیر کئے ۔ اس سے قبل ایم ایل اے نگروٹہ نے وزیر کی کاوشوں کی سراہنا کی ۔ میاں ڈیڈو میموریل پارک کے افتتاح کے بعد رانا نے کہا کہ اس پارک کو تعمیر کرانے کا دیرینہ مطالبہ آج پورا ہوا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا