کسانوں کو منڈیوں کی ضرورت ہے، خیرات کی نہیں!

0
0

 

 

 

ڈاکٹر سنجیو چوپڑا،

مورّخ، قلم کار و فیسٹیول ڈائریکٹر

گزشتہ دنوں دیئے جانے والے تین بھارت رتن ہندوستانی کسانوں کے کاروباری جذبے کو حقیقی معنوں میں خراج تحسین تھے۔ تینوں اعزاز یافتگان- دو سابق وزرائے اعظم چرن سنگھ اور پی وی نرسمہا راؤ اور ان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن، سائنس داں، ایڈمنسٹریٹر جنہیں سبز انقلاب کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ زراعت کے ساتھ ساتھ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ذاتی طور پر پرعزم تھے۔ ڈاکٹر سوامی ناتھن کی خدمات کافی معروف اور تسلیم شدہ ہے، لیکن سیاسی معیشت کے تناظر کو سمجھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جس میں سبز انقلاب کامیاب ہوا تھا۔ یہ چرن سنگھ ہی تھے جنہوں نے نہرو کو سوویت اور چینی قسم کی ’اجتماعی کھیتی‘ کے نقصانات کی وضاحت کی۔ ان کا یہ موقف بالکل واضح تھا کہ کسان بھرپورطریقے سے آزاد کاشتکار تھے جنہوں نے عوامی اشیا – کھیتوں کے لیے پانی کے ساتھ ساتھ قرضوں، سڑکوں اور مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی کے لیے ریاست کی طرف مدد طلب نگاہوں سے دیکھا لیکن کسی بھی مرکزی اختیارات والے لینڈ پولنگ اور کوآپریٹو فارمنگ منصوبیکے سخت مخالف تھے۔ جن کا جادو اس وقت کے پلاننگ کمیشن کے سر چڑھ کر بول رہا تھا۔
یہ پی وی نرسمہا راؤ کے دور میں دیکھنے میں آیا ،جب ہندوستان نے عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او) میں شمولیت اختیار کی، اور زراعت کے معاہدے (اے او اے) پر دستخط کیے جس نے ہندوستان کی زراعت کو عالمی سطح پر مسابقتی بنا دیا۔ اس وقت تک، ہندوستان کی پالیسی کا نظام درآمدات کو محدود کرتا تھا: راؤ کے زیر اقتدار، ہندوستان زرعی برآمدات کو ایک اہم زرمبادلہ کمانے والے کے طور پر دیکھتا تھا۔ اے پی ای ڈی اے کو بجٹ اور ادارہ جاتی مدد کے ساتھ، انہوں نے ہندوستانی زراعت کو عالمی سطح پر مسابقتی بننے میں مدد کی، حالانکہ گھریلو تجارت محدود تجارتی طریقوں کے ذریعے چلتی رہی جو خریداری ایجنسیوں اور اے پی ایم سی کے رجسٹرڈ تاجروں کے لیے تو اچھی تھی، لیکن کسانوں کے لیے نہیں۔ مزید برآں، جب تاجر دنیا کو اپنی منڈی کے طور پر دیکھ رہے تھے، کسان اپنے متعلقہ مارکیٹ یارڈ کے لیے نشان زد علاقے تک محدود تھے۔ لیکن شاید ان کی طرف سے سب سے زیادہ معنی خیز پالیسی اقدام 1994ئ؁ میں ایس ایف اے سی کا قیام تھا، جس تنظیم کو اب زراعت کے لیے قومی الیکٹرانک مارکیٹ کے قیام کا کام سونپا گیا ہے، اس طرح کسان کو مقامی پیداوار کے لیے ‘گلوکل فائدہ’ نام کی ایک عالمی منڈی حاصل ہوگئی۔
یہ سب کچھ اس تبدیلی کی پہل کا پس منظر اور سیاق و سباق فراہم کرتا ہے جس کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے آٹھ سال پہلے بیساکھ کی پہلی تاریخ(14 اپریل) کو کیا تھا۔ یہاں حوالہ ایس ایف اے سی کی حمایت یافتہ الیکٹرانک نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ(ای۔ این اے ایم) اقدام کا ہے: جسے ‘ایک فجیٹل (فزیکل پلس ڈیجیٹل) مارکیٹ کا کہا گیا ہے’۔یہ ایک سنگل ونڈو پورٹل ہے جس میں فزیکل بیک اینڈ ہے جو قابل عمل معلومات، فزیکل انفرااسٹرکچر، تجارتی اختیارات اور مالیاتی تصفیے فراہم کرتا ہے۔ معلوماتی پروگرام اشیاء کی آمد، معیار اور قیمتوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرتا ہے۔ فزیکل انفرااسٹرکچر میں مارکیٹ یارڈز، ذخیرہ کرنے کے گودام، وزنی پل، سورٹیکس مشینیں، نمی کی جانچ کرنے والے آلات شامل ہیں اور وزن، پرکھ اور گودام جیسی خدمات پیش کرتے ہیں۔ کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے، یہ منڈی میں آنے والوں کو ‘پیداوار کی فروخت اور خریداری کی پیشکش’ میں ‘مخصوص لاٹ’ اور ‘تجارتی پیشکشوں‘ کے لحاظ سے بھی منظم کرتا ہے۔ چوتھے اقدام میں اصل تجارت اور ادائیگیوں کا الیکٹرانک سیٹلمنٹ (برقی تصفیہ) براہ راست کسانوں کے اکاؤنٹ میں شامل ہے۔ یہ قیاس آرائی پر مبنی فیوچر ٹریڈنگ سے مختلف ہے، کیونکہ تصفیہ ‘یہاں اور اب کی بنیاد پر’ ہو رہا ہے جس میں مارکیٹ یارڈ میں آن لائن سیٹلمنٹ کے ساتھ فزیکل ترسیل تیزی سے ہو رہی ہے۔
آج، ایس ایف اے سی کے اس اقدام کی بدولت، 10.7 ملین کسانوں کو 23 ریاستوں اور 4مرکز کے زیرانتظام علاقے میں 1389 ریگولیٹڈ ہول سیل مارکیٹوں میں ان کے اپنے موبائل فون پر اپنی زبان میں لین دین کرنے کی آزادی، لچک اور سہولت حاصل ہے۔ حصہ لینے والی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے کی طرف سے اس کے علاوہ 1.7 لاکھ مربوط لائسنس جاری کئے گئے ہیں، لیکن اس سے بھی زیادہ اہمیت ایف پی اوز 3500 کی فعال شرکت ہے۔ کیونکہ ان کے لین دین اس پلیٹ فارم کے لیے ناہموار حمایت کی عکاسی کرتے ہیں۔ جنوری 2024 تک، اس پلیٹ فارم پر 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار ہو چکا ہے۔
اپنی بات ختم کرنے سے پہلے، اس کامیاب اقدام کی پچھلی کہانی کا اشتراک کرنا ضروری ہے۔ یہ بتانا ضروری ہے کہ جب پچاس کی دہائی میں اے پی ایم سی متعارف کرائے گئے تھے، کسان کو پریشانی بھری فروخت کے خلاف تحفظ کی ضرورت تھی۔ یہ اس سے پہلے کی بات ہے جب کے سی سی دیہی قرضوں کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا تھا، کیونکہ ان دنوں میں، ساہوکار کسانوں کو قرض دیتے تھے اور انہیں کھیتوں کے کنارے پر ہی پیداوار بیچنے پر مجبور کرتے تھے۔ اے پی ایم سیز کو’قیمت کی دریافت‘ کو یقینی بنانے اور ایم ایس پی نظام کے تحت ریاستی ایجنسیوں کے ذریعے خریداری کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ تاہم، اس عمل میں، انہوں نے بیچوانوں کا ایک خاص طبقہ بھی بنایا – وہ تاجر جس کے پاس اپنے مشتہر شدہ کمانڈ ایریا کے ساتھ مخصوص منڈی میں کام کرنے کا لائسنس تھا۔ تاہم، جیسا کہ ہندوستان ایک آئی ٹی سپر پاور بن گیا اور زراعت کسانوں سے پیداوار کے مارکیٹ موڈ میں منتقل ہوئی، تجارت کے پابندی والے قوانین کو تبدیل کرنے کی ضرورت تھی۔ ایس ایف اے سی جیسے ادارے قائم کیے گئے تھے تاکہ چھوٹے اور چھوٹے کسانوں کی تجارت کی شرائط کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجیز اور مالیاتی وسائل کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔ زرعی کاروباری اداروں کو وینچر کیپیٹل فنڈز فراہم کرنے سے لے کر انفراسٹرکچر کی تخلیق تک، ایس ایف اے سی نے ایف پی اوز، مارکیٹ انٹیلی جنس، گودام اور خریداری کی معاونت کے قیام میں نئی بنیاد ڈالی۔ اس کے بعد کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ای این اے ایم کے قیام کا مینڈیٹ بھی ایس ایف اے سی کو دیا گیا تھا۔ اس پروگرام کی شروعات کرنے کے لیے، وزارت زراعت نے آلات / بنیادی ڈھانچے جیسے کمپیوٹر ہارڈویئر، انٹرنیٹ کی سہولت، تجزیہ کاری کے ا?لات کے لیے فی ان ریگولیٹڈ( ضابطہ بند) منڈیوں میں ای مارکیٹ پلیٹ فارم کی تنصیب کے لیے منڈی 30 لاکھ روپے کی گرانٹ دی۔ صفائی، گریڈنگ اور پیکیجنگ کی سہولیات اور بائیو کمپوسٹنگ یونٹ جیسے اضافی انفرااسٹرکچر کی تخلیق کے لیے اسے 2017 سے بڑھا کر 75 لاکھ روپے کر دیا گیا تھا۔ جب کہ پہلے تین برسوں میں، تقریباً 200 منڈیوں کو اس کے دائرہ کار میں لایا گیا، اس رفتار میں 415 منڈیوں کے ساتھ تیزی آئی۔ مئی 2020، جولائی 2022 تک مزید 260 منڈیاں، مارچ 2023 تک مزید 101 منڈیاں اور گزشتہ کیلنڈر سال کے اختتام پر 28 منڈیاں وجود میں آئیں۔ تعداد ہر سہ ماہی میں بڑھتی ہے!
پالیسی سازی آسان حصہ ہے۔ فزیکل اور آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق زیادہ مشکل ہے۔ سب سے مشکل کام اسے درحقیقت فعال بنانا ہے۔ ابتدائی دست گیری ( ہینڈ ہولڈنگ) کے لیے، ای۔ این اے ایم – ایس ایف اے سی کے ساتھ مربوط ہر منڈی کو ایک سال کی مدت کے لیے ابتدائی دست گیری( ہینڈ ہولڈنگ )کے لیے ایک آئی ٹی ماہر (منڈی تجزیہ کار) کی شناخت اور معاونت کرتا ہے۔ وہ ریاستی کوآرڈینیٹر کو رپورٹ کرتے ہیں، جن میں سے ہر ایک 50 منڈیوں کے لیے یومیہ کوآرڈینیشن کو سنبھالتا ہے۔ وہ ای۔ این اے ایم سسٹم میں تمام شراکت داروں – کسانوں، تاجروں، کمیشن ایجنٹوں اور منڈی حکام کو بلا معاوضہ ٹریننگ فراہم کرنے کے بھی ذمہ دار ہیں۔
اس کے بعد کیا؟ ای۔ این اے ایم اپنی حاصل کردہ کامیابیوں پر آرام سے بیٹھنے کے بجائے نئے اور اعلیٰ معیارات قائم کر رہا ہے۔ اس کے نظرثانی شدہ مینڈیٹ میں اے پی ایم سی/ آر ایم سی منڈیوں سے آگے پلیٹ فارم کھول کر ای- نام کی توسیع اور استحکام شامل ہے تاکہ کسانوں کو مسابقتی قیمتوں کی وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔ گوداموں پر مبنی فروخت(ڈبلیو بی ایس) اور ای۔ نام کے ذریعے ای۔ این ڈبلیو آر تجارت پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ معیار کی جانچ اور تجارتی قابل اعتماد گریڈ معیارات کے ساتھ بین منڈی اور بین ریاستی تجارت کو فروغ دے گا۔ حتمی تجزیہ کے لیے، یہ قیمت کی دریافت اور فروخت کی آزادی ہے جو کسان کے لیے زیادہ خوشحالی کا باعث بنے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا