کرگل میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا کا سلسلہ جاری

0
0

تھسگام بی پنچایت میںوکشت بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد ہوا
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ جاری وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے ایک حصے کے طور پرکرگل کی تھسگام بی پنچایت، بلاک سانکو میں آج ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پربی ڈی او سانکو/ ڈے نوڈل کنیز فاطمہ، سرپنچوں، پنچوں، اور زراعت، آر ڈی اینڈ پی آر ڈی، صحت، سماجی بہبود، خوراک اور سپلائیز، ہینڈلوم، فشریز، کوآپریٹو سوسائٹیز، این آر ایل ایم، اور دیگر لائن ڈپارٹمنٹس کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔وہیںتقریب میں، افسران مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت اہل شہریوں کے ساتھ مصروف عمل رہے۔اس موقع پرزراعت، باغبانی، آئی سی ڈی ایس، صحت، سماجی بہبود، این آر ایل ایم، ہینڈلوم وغیرہ سمیت مختلف محکموں اور اداروں کے ماہرین نے مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی جس میں انہیں ان فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔تاہم ہیلتھ کیمپ میں، 15 افراد نے او پی ڈی میں شرکت کی، 18 کی این سی ڈی اسکریننگ ہوئی، اور 09 ایوشمان کارڈز کے ساتھ 07 اے بی ایچ اے کارڈ جاری کیے گئے۔ اس دوران 17 آدھار کارڈز کو اپ ڈیٹ کیا گیا، اور 03 نئے آدھار کارڈ بنائے گئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا