کرکٹ:ہوپ کی سنچری سے ونڈیز نے سیریز برابر کی

0
0

سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ لارڈز میں 7 سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا


یواین آئی

لیڈز؍؍مین آ ف دی میچ شائی ہوپ (ناٹ آؤٹ) اور کریگ بریتھ ویٹ (95) کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 144 رنوں کی شراکت کی بدولت ویسٹ انڈیز نے میزبان انگلینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پانچ وکٹ سے ہراکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔انگلینڈ کے 322 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے میچ کے پانچویں دن 53رن کے اندر کیرون پاویل (23)اور کائل ہوپ (صفر ) کا وکٹ گنوا دیا۔ لیکن میچ کی پہلی اننگز میں چوتھے وکٹ کے لئے 246 رن کی ساجھے داری کرنے والے بریتھ ویٹ اور شائی نے دوسری اننگز میں بھی تیسرے وکٹ کے لئے 144 رن کی شاندار اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹ سے جیت دلا دی۔ شائی نے 211 گیندوں میں 14 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 118 رن بنائے ۔ شائی نے چوتھے وکٹ کے لئے راسٹن چیز (30) کے ساتھ 49 اور جیمرن بلیک ووٹ (41) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 74 رن کی ساجھے داری کرکے ویسٹ انڈیز کو 2000 کے بعد سے پہلی بار انگلینڈ میں ٹسٹ میں جیت دلائی۔ ۔23 سالہ شائی نے پہلی اننگز میں بھی 147 رن بنائے تھے ۔ اس سے پہلے کیرون پاویل نے 2012 میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنائی تھی۔ شائی کی اس شاندار کارکردگی کے لئے انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازاگیا ۔ سال 2000 کے بعد سے ویسٹ انڈیز کی گھر سے باہر یہ چوتھی فتح تھی۔ آخری بار 2000 میں جمی ایڈمز کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو اسی کے گھر میں ہرایا تھا۔ شائی کے علاوہ بریتھ ویٹ کو چار رن پر ایک لائف ملی تھی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ا نہوں نے 180 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے شاندار 95 رن بنائے ۔ چیز نے 58 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 3 اور بلیک ووڈ نے 45 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت 41 رن بنائے ۔ انگلینڈ کے لئے لیفٹ آرم اسپنر معین علی نے 76 رن پر دو وکٹ اور تیز گیند باز کرس واکس اور اسورٹ براڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ لارڈز میں 7 سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا