کرشنانگر جموں ڈاک کے پوسٹ ماسٹر انیل کھنہ ملازمت سے سبکدوش ہوگئے

0
0

اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد،کشمیر سے بھی کئی شخصیات کی شرکت
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍جموں کے کرشنانگر پوسٹ آفس کے پوسٹ ماسٹر انیل کھنہ ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں پوسٹ آفس کرشنانگر میں ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں وادی کشمیر سے بھی کئی شخصیات نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کرشنانگر پوسٹ آفس جموں کے پوسٹ ماسٹر انیل کھنہ جس نے 35 سالوں تک محکمہ ڈاک میں اپنی خدمات انجام دی۔آج 31 جنوری 2024 کو ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔ان کے اعزاز میں محکمہ ڈاک کی جانب سے کرشنانگر پوسٹ آفس میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں فاروق احمد ریشی، حاجی غلام محمد وانی، قاضی قیصر، مظفر احمد میر، عمر حبیب ،وجے مہرا، رمیش بالی اور عبدالسلام کے علاوہ دیگر کئی افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے سبکدوش ہوئے پوسٹ ماسٹر انیل کھنہ کی کام کی سرہانہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ڈاک میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ الوداعی تقریب کے دوران دوستوں رفیقوں اور ملازمین طبقوں نے پوسٹ ماسٹر انیل کھنہ کو عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا۔ ادھر ان کے اعزاز میں ایک اور تقریب جموں میں شام دیر گے منعقد ہورہی ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا