کانگریس کی جانب سے یوم تاسیس تلنگانہ تقریب، میرا کمار شرکت کریں گی

0
0

حیدرآباد یکم جون (یواین آئی) تلنگانہ پردیش کانگریس کے زیراہتمام تمام اضلاع کے تمام مواضعات میں ریاست کے یوم تاسیس کی تقاریب کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات کئے گئے ہیں۔پارٹی کے سینئر لیڈرپونم پربھاکر نے کارکنوں کو ان پروگراموں میں شرکت کی ہدایت دی۔ اس موقع پر اصل تقریب پارٹی کے ہیڈکوارٹر س گاندھی بھون میں منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت کی لوک سبھا اسپیکر میرا کمار جنہوں نے علحدہ ریاست کا بل منظور کروانے میں مدد کی اور تلنگانہ کے عوام کی امنگوں کو پورا کیا، اس تقریب میں شرکت کریں گی۔ اس موقع پر پردیش کانگریس کے اعلان کے مطابق تلنگانہ کے شہداء کے ارکان خاندان کو 25 ہزار روپے وظیفہ اور ملازمت کی ضمانت دی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا