نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 287 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں ایک مریض کی موت ہو گئی ہے۔
دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1317 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 2,20,67,11,869 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
جمعرات کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 297 کم ہو کر 3,925 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,872 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 583 بڑھ کر 4,44,55,079 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوا میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں چار کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ میزورم، پڈوچیری میں تین، گجرات اور میگھالیہ میں دو دو کیسز بڑھے ہیں۔گزشتہ 24 میں گھنٹوں آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مہاراشٹر، میزورم، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، سکم، تامل ناڈو، تلنگانہ، اتراکھنڈ ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔ اسی عرصے میں چھتیس گڑھ میں ایک مریض کی کورونا سے موت ہو گئی۔