کانگریس کا منشور مسلم لیگ کا ایجنڈا ہے: نڈا

0
0

نئی دہلی، // بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے پیر کو کانگریس کے منشور کو مسلم لیگ کا ایجنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس جس طرح اقتدار کے لالچ میں ملک کے خلاف سازشیں اور سیاست کر رہی ہے، ملک کے عوام اسے کبھی معاف نہیں کریں گے۔
مسٹر نڈا نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ملک کے عوام نے بار بار کانگریس کو مسترد کیا ہے، اس کے باوجود پارٹی خوشامد کی سیاست کرنے پر تلی ہوئی ہے اور باز نہیں آرہی ہے۔ بی جے پی کے صدر نے کہا کہ جب میں نے کانگریس کا منشور دیکھ کر میں حیران رہ گیا کہ یہ کانگریس پارٹی کا منشور ہے یا مسلم لیگ کا ہے ۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کانگریس پارٹی ملک کو تقسیم کرنے اور اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے کس حد تک جا سکتی ہے۔ ”
مسٹر نڈا نے کہا کہ جس مسلم لیگ نے 1929 میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی بات کی تھی، آج کانگریس پارٹی وہی بات دہرا رہی ہے۔ یعنی اقتدار کے لالچ میں کانگریس پارٹی ملک کو کس حد تک لے جائے گی اس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جس طرح مذہب کے نام پر اقلیتوں کے ریزرویشن کی بات کی جا رہی ہے، جس طرح 50 فیصد ریزرویشن کو بڑھانے کی بات کی جا رہی ہے، وہ ریزرویشن کس کو دیا جا ئے گا ؟
مسٹر نڈا نے کہا ’’میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ملک کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی سابقہ حکومت اور کانگریس پارٹی نے اکثریتی سماج کے خلاف اسی طرح کا قانون بنایا تھا، جسے پارلیمنٹ میں پاس نہیں کیا جاسکا، لیکن اس سے کانگریس پارٹی کی نیت بالکل واضح طور پر معلوم ہوگئی ۔ بی جے پی کے صدر نے کہا کہ کانگریس پارٹی اکثریتی سماج کے خلاف جس طرح کی حکمت عملی اور خوشامد کی سیاست کر رہی ہے اس کے لئے ملک نے کبھی معاف نہیں کیا اور آئندہ بھی معاف نہیں کرنا چاہئے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ملک تقسیم ہو لیکن ان کی اقتدار کی بھوک ختم نہ ہو۔
انہوں نے کہا "مسٹر راہل گاندھی کو جواب دینا چاہئے کہ وائناڈ میں ان کے کاغذات نامزدگی کے جلوس میں کانگریس پارٹی کے جھنڈے کیوں غائب ہوئے؟ یہ خوشامد کی سیاست کہاں تک جائے گی؟ کانگریس کا جھنڈا ژرف اس لئے جلوس ست ہٹایا گیا کہ وہ کیونکہ مسلم لیگ اسے پسند نہیں کرتی، یہ ملک کو تقسیم کرنے کی ان کی چال ہے اور خوشامد کی سیاست کے سامنے جھکنے کا ان کا رویہ۔
بی جے پی کے سربراہ نے کہا کہ پارٹی کو اس کے بارے میں وضاحت کرنا ہوگی جس طرح کانگریس نے اپنے منشور میں مطمئن اور ریزرویشن کے بارے میں کہا ہے۔ کانگریس کو ملک کو بتانا ہوگا کہ وہ اقتدار کے لالچ میں سماج کو تقسیم کرنے کی مذموم کوششیں کیوں کررہی ہے؟ کانگریس کو اس طرح کی سیاست کے لیے ملک کبھی معاف نہیں کرے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا