اسلام آباد، //پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ایک بازار کے علاقے میں اتوار کی رات ایک بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے یہ جانکاری دی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 40 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب صوبے کے ضلع خضدار میں عمر فاروق چوک کے قریب ایک موٹر سائیکل میں نصب دیسی ساختہ بم پھٹ گیا جس میں دو افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹر سائیکل ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق قریب کھڑی پولیس کی گاڑی ٹارگٹ تھی۔پولیس اہلکار اس حملے میں بال بال بچ گئے تاہم جائے وقوعہ کے قریب عیدالفطر کے موقع پر خریداری کرنے والے شہری اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔