کانگریس پارٹی کے کارکنان کا مگر کوٹ میں اجلاس اتفاق رائے سے مجیب الرحمن ورکنگ صدر اور شبیر حمد نائب صدر نامزد

0
0

جمل ملک
رام بن // کانگریس قائد ایم ایل بانہال کے فرمان کے پیش نظر پارٹی دفتر را م سو میں بلاک صدر غلام علی ڈینگ کی قیادت میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ کا مقصد بلاک کمیٹی کانگریس رام سو میں بلاک ورکنگ صدر رام سو چننا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس پیش نظر با اتفاقسے رائے سے مجیب الرحمن کو ورکنگ صدر کانگریس رام سو اور شبیر احمد ڈینگ کو نائب ورکنگ صدر چنا گیا ہے ،جس کی تائید میٹنگ میں شامل ورکران نے کی ۔ میٹنگ میں پارٹی امور پر بھی بحث ہوئی اور تمام معاملات زیر غور لا ئے ۔ ورکنگ صدر و نائب صدر بنا نے سے پارٹی میں نئی روح پھونکی جائے گی اور پارٹی کو مضبوط بنا یا جا ئے گا۔ میٹنگ میںبلاک رام سو کے جنرل سیکریٹری فیاض سوہل ، سابقہ سرپنچ سوجمتنہ عبدالرشید ، سابقہ سرپنچ محمد اشرف ، حاجی صادق ، تنویر احمد کٹوچ ، نصیر احمد سوہل ، محمد رفیق کٹوچ ، بھشن سنگھ ٹھاکور ، گرمیت سنگھ وغیرہ شامل تھے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا