کانگریس نے چھٹی فہرست میں لوک سبھا کے لیے پانچ امیدواروں کا اعلان کیا

0
117

نئی دہلی، // کانگریس نے پیر کو لوک سبھا انتخابات کے لئے مزید پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ان امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔ اتوار کو چوتھی فہرست جاری کرتے ہوئے پارٹی نے صرف تین امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے راجستھان سے چار امیدواروں کا اعلان کیا ہے جس میں الور سے رام چندر چودھری، راجسمند سے سدرشن راوت، بھیلواڑہ سے ڈاکٹر دامودر گجر اور کوٹا سے پرہلاد گنجل کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
کانگریس نے تمل ناڈو کی ترونیلویلی لوک سبھا سیٹ سے ایڈوکیٹ رابرٹ بروس کو امیدوار بنایا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا