انتخابی مہم میں پوکھران حلقہ کے کئی علاقہ جات کا دورہ کیا
لازوال ڈیسک
پوکھران ؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن راجیہ سبھا انجینئرغلام علی کھٹانہ نے آج کانگریس پارٹی پر اقلیتوں کو ووٹ بینک کی سیاست کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلمانوں کے لیے ایک حقیقی مسیحا کے طور پر تعریف کی۔وہیںمہنت پرتاپوری مہاراج، بی جے پی کے امیدوارکیلئے ایم پی غلام علی کھٹانہ نے انتخابی مہم چلانے کے لیے پوکھران اسمبلی حلقہ کے ایک طوفانی دورے میں کہا کہ کانگریس پارٹی نے تاریخی طور پر تقسیم کے حربے استعمال کیے ہیں جو شناخت کی سیاست کے گرد گھومتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے اقلیتی برادریوں سے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ اس حقیقت کو تسلیم کرنے کا وقت ہے کہ کانگریس سمیت بعض سیاسی پارٹیوں نے اکثر اقلیتی برادریوں کے جذبات اور خواہشات کو اپنے انتخابی فائدے کے لیے استعمال کیا ہے۔ ایم پی کھٹانہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی، خاص طور پر مسلم کمیونٹی سمیت سماج کے تمام طبقات کے لیے سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی ان کی کوششوں کے حوالے سے انہوںنے وزیر اعظم کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں اور اقدامات کی تعریف کی جن کا مقصد اقلیتوں کو بااختیار بنانا اور ان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام شہریوں کی بہتری کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے، خواہ ان کا عقیدہ کچھ بھی ہو۔ غلام علی نے کہا کہ پی ایم مودی نے غریب پسماندہ لوگوں اور پسماندہ علاقوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے دنیا بھر میں ہندوستان کی ساکھ کو بڑھایا ہے جہاں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے، کاروباری مواقع، صحت کی دیکھ بھال، سڑکیں، ریلوے اور دیگر شعبوں میں مکمل تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایک مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ راجستھان کے لیے بی جے پی کو ووٹ دیں۔