منظور حسین قادری
مغل شاہراہ پر ہر دو اطراف سے درماندہ مسافر ومال بردار گاڑیوں کی بعد دوپہر آمدورفت جاری ہوگئی واضح ہو گذشت شب ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری کی ہدایات موجب محکمہ پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی نے مشینری کو بروئے کار لاکر سڑک سے برف ہٹا دی مگر درجہ حرارت کی گراوٹ کے باعث سڑک پر موجود پانی یخ میں تبدیل ہوگیا محکمہ کے ملازمین نے نمک پاشی کے ذریعہ سڑک ہنگامی طور پر گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل کار بنا دی اور ہر دواطراف گاڑیوں اپنی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوئیں خطہ پیرپنچال کی عوام کا کہنا ہے کہ یہ سڑک پی ڈی پی اور گانگریس کی مشترکہ دور اقتدار میں تعمیری مراحل طے کرچکی تھی اور پھر بی جے پی کے دور اقتدار میں مغل شاہراہ کا پیرپنچال اور وادی کشمیر سے دائمی رابطہ کے لئے ٹنل کا دعویٰ کیا گیا جو تاہنوز سبز باغ کے مترادف ہے عوام کا کہنا ہے کہ حد بندی کمیشن نے ووٹ بٹورنے کے لئے اضلاع راجوری و پونچھ کو اننت ناگ وکلگام سے ملادیا مگر دونوں خطوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملانے کے لئے ٹنل کے معاملہ میں لیت ولعل جاری ہے جو کہ عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے خطہ پیرپنچال کے عوام کا مزید کہنا ہے کہ مغل شاہراہ کے دائمی رابطہ ان کی روزمرہ زندگی کے لئے بیحد اہم ہے کیونکہ بیمار افراد کو علاج ومعالجہ کے لئے بہت کم مسافت طے کرنا پڑتی ہے جس سے مریضوں کا بروقت معائنہ تشخیص وعلاج ہوسکتا ہے وہیں مغل شاہراہ کے معرض وجود میں آتے ہی خطہ پیرپنچال اور وادی کشمیر کے مابین ازدواجی نظام کو تقویت ملی اب رشتہ داروں کو ایک دوسرے کے حال سے واقف رہنا لازمی ہے علاوہ ازیں ہر موسم میں سیاحت کو فروغ دیا جانا ممکن ہے جس سے بے روزگار نوجوانوں کوروزگار کے مواقع میسر آئیں گے