کانگریس جموں و کشمیر کے روزگار، زمین اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے لڑے گی: جی اے میر

0
0

کہاجموں و کشمیر کے لوگوں کو جمہوری حقوق سے محروم کرنا انتہائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے
لازوال ڈیسک
اننت ناگ ؍؍کانگریس جموں و کشمیر کے روزگار، زمین اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے لڑے گی۔ بی جے پی حکومت ترقی، روزگار وغیرہ کے حوالے سے فرضی بیانیہ تیار کرکے سب کچھ چھیننا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے رکن اور جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر غلام احمد میر نے اوموہ ویریناگ میں پارٹی ورکرز کے ایک اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے اعلان کیا کہ کانگریس پارٹی عوام کی امنگوں بالخصوص تحفظات پر خاموش نہیں رہے گی۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کی اراضی، نوکریاں اور قدرتی وسائل کا تحفظ کرنے کیلئے کانگریس لڑے گی۔میر نے کہا کہ جموں و کشمیر دونوں کے لوگوں نے محسوس کیا ہے کہ انہیں اندھیروں، معاشی پسماندگی، بے روزگاری کی طرف دھکیل دیا گیا ہے، اس کے علاوہ جموں و کشمیر کی نام نہاد لیڈرترقی کی آڑ میں قدرتی وسائل کی لوٹ مار کر رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم نے زمین، ملازمتوں، قدرتی وسائل اور دیگر شناختوں کے علاوہ ایک بڑی سیاسی پہل کی تلاش کا عزم کیا ہے، جسے پارٹی قومی سطح پر اٹھا رہی ہے۔میر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو جمہوری حقوق سے محروم کرنا انتہائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا