پلوامہ کے معروف سماجی کارکن خورشید احمد ننگرو کی فاتحہ خوانی میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

0
0

تنہا ایاز
پلوامہ؍؍پلوامہ میں سابقہ وزیر بشیر احمد ننگرو کے برادر کی فاتحہ خوانی میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کرکے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پرچھو پلوامہ کے معروف سماجی کارکن مرحوم خورشید احمد ننگرو کی فاتحہ خوانی میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دریں اثنا غمزدہ خاندان نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ گھر آکر یا موبائل فون کے ذریعہ تعزیت کا اظہار کیا۔سابقہ وزیر بشیر احمد ننگرو نے ان تمام حضرات کا ذاتی طور پر اظہار تشکر ادا کیا جنہوں نے ان کے برادر خورشید احمد ننگرو کے انتقال پر تعزیت کی۔ایک پیغام انہوں نے کہا کہ میں اپنے پورے خاندان کی طرف سے ان تمام دوست و احباب دینی سیاسی، سماجی، ادبی اور صحافتی شخصیات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے گھر آکر ہمارے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا