کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے لیڈران نے راجوری اننت ناگ نشست کیلئے انتخابی مہم شروع کی

0
149

دونوں جماعتوں کے سرکردہ رہنمائوں کا نیشنل کانفرنس دفتر راجوری میں مشترکہ اجلاس منعقد
شیراز چوہدری

راجوری؍؍ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے لیڈران نے مشترکہ طور پر راجوری اننت ناگ پارلیمانی نشست پر انڈیا الائنس کے امیدوار نیشنل کانفرنس کے لیڈر میاں الطاف کے حق میں انتخابی مہم چلانے کے لیے زور دیا۔اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ضلع صدر و سابقہ وزیر شبیر احمد خان ضلع راجوری کی کانگریس اکائی کے ہمراہ موجود رہے۔
وہیںنیشنل کانفرنس کی ضلع اکائی کے لیڈران بھی اس موقع پرموجود تھے جہاں ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو یہ پیغام دیا گیا کہ راجوری اننت ناگ پارلیمانی نشست پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کل سے مشترکہ طور پر اگھٹے ہو کر نیشنل کانفرنس کے امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے ۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر شفاعت خان و نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما ء اور چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل راجوری ایڈوکیٹ چوہدری نسیم لیاقت نے کانگرس پارٹی کے سبھی لیڈران کا شکریہ ادا کیا۔
اس دوران رکن ضلع ترقیاتی کونسل ڈونگی خالد چوہدری ،رکن ضلع ترقیاتی کونسل راجوری سائیں عبدالرشید ، سابقہ بی ڈی سی چیئر پرسن ڈونگی ریاض چوہدری، سابقہ صدر مونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل میر کے علاوہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس پارٹی کے سبھی عہدے داران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا