بچوں کا الاؤنس وقت پر واگزار نہ کرنا باعثِ تشویش: ٹیچرزجوائنٹ ایکشن کمیٹی اکائی ہرنی مینڈھر

0
129

منظورحسین قادری
سرنکوٹ؍؍16اپریل بروزمنگلوار جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پرچم تلے زون صدر ہرنی محمد رزاق گلشن کی صدارت میں ایک نشست ہوئی جس میں محمد رزاق گلشن و دیگر عہدے دران نے جہاں حکومت کا ملازمین کے تئیں مثبت رویہ کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا جب سے جموں کشمیر مرکزکے زیر انتظام ہوا ہے تب سے رہبر تعلیم اساتذہ کی گوناگوں مشکلات کا ضرور ازالہ ہوا ہے ۔
کچھ حد تک اساتذہ کی دیرینہ مانگیں پوری ہوئی ہیں خاص کر مقررہ وقت پر تنخواہ واگذارکرنا قابلِ تعریف ہے جس پر ٹیچرز برادری کو اطمینان ضرور حاصل ہے لیکن ابھی بھی ملازمین بالخصوص اساتذہ برادری پرانی پنشن سکیم لاگو کرنے کی منتظر ہے جس کی تحریک قومی سطح پر جاری وساری ہے گوکہ کچھ ریاستوں نے اولڈ پنشن اسکیم کو بحال کر دیا ہے لیکن جموں کشمیر کے ملازمین ابھی بھی گورنر انتظامیہ سے یہ امید لگائیں بیٹھے ہیں وہ جلداز جلد اس معاملے میں مداخلت کر کے اس کا ازالہ کریں گے ۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ پر مزید زور دیتے ہوئے کہا ملازمین بالخصوص اساتذہ بیتابی سے چلڈرن الاؤنس واگذارکرنے کے منتظر ہیں کیونکہ ستر فیصد اساتذہ نے بنکوں سے قرضہ( لون) وغیرہ لے رکھا ہے اب جبکہ بچوں کا داخلہ، وردی اور کتابیں وغیرہ مہیا کروانی ہوتی ہیں جس کے لئے کثر رقم درکار ہوتی ہے تو ایسے میں بچوں کا الاؤنس وقت پر واگذار نہ کرنا باعثِ تشویش ہے حالانکہ سرکار کو یہ معلوم بھی ہے مارچ کی تنخواہ سرکاری لگان یعنی ٹیکس میں کاٹ لی جاتی ہے اپریل کے مہینے میں ملازمین کے ہاتھ بالکل خالی ہوتا ہے تو ایسے میں اگر وقت پر چلڈرن الاؤنس واگذار کر دیا جائے تو وہ اساتذہ کے لئے باعث راحت ثابت ہو سکتا ہے ۔
مقررین جنہوں نے میٹنگ سے خطاب کیا ان میں عظمت حسین جعفری جنرل سیکرٹری ٹی جیک،شعیب ضیاء خان مرکزی علاقہ جات منتظم اعلٰی، طارق حسین آرگنائزر، خورشید چوہدری وائس پریذیڈنٹ، ندیم اقبال رانازون سینئر وائس پریذیڈنٹ ٹیجیک ہرنی، مقصود چوہدری سکریٹری ٹی جیک زون ہرنی قابلِ زکر ہیں علاوہ ازیں خلیق انجم، مختار حسین شاہ، مختار حسین شاہ،آغاز احمد سیف، اسحاق چوہدری اپسنا سدن،نصار چوہدری، مشتاق پوسوال ،شمیم آختر،نصرین اختر ،محمد جہانگیر،محمد شفیع، اشفاق چوہدری، محمد فرید اور عارف اقبال چیف آرگنائزر زون ہرنی بھی موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا