کانگرس کارکنان کاسرنگا پتنازی میں اجلاس

0
0

موجودہ مخلوط سرکار ہر محاذ پر ناکام :اقبال کین
نمائندہ لازوال
کشتواڑ //بونجواہ سے کانگرس پارٹی کے کارکنان کا ایک اجلاس سرنگا میں منعقد ہوا، جس کا خاص مقصد پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے اور عوامی درپیش مسائل کو حلقہ اندروال کے ایم ایل اے غلام محمد سروڑی تک پہنچانا تھا۔میٹنگ کی صدارت بونجواہ سے بلاک کانگرس کمیٹی کے صدر و سابق سرپنچ پتنازی محمد اقبال کین نے کی۔ اجلاس میں سینکڑوں کانگرس ورکروں نے شرکت کی اور کانگرس پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے وعدہ بند ہوے ۔اجلاس میںبولتے ہوے اقبال کین نے جہاں ایم ایل اے اندروال و سابق وزیر غلام محمد سروڑی کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ سروڑی نے اپنا پورا حلقہ ایک رول ماڈل کے طور پر پوری ریاست کے سامنے رکھا ہے اور جہاں تک بات ہمارے بونجواہ کی ہے تو ہر بونجواہ کا باشندہ جانتا ہے کہ سروڑی سے پہلے علاقہ بونجواہ کہاں تھا اور آج کہاں ہے سروڑی نے اقتدار میں آنے کے بعد یہاں ایسے ایسے کام کئے جن کو یہاں کی آنے والی کئی نسلیں یاد کریں گی جن میں خاص کر تحصیل ہیڈکواٹر بونجواہ, بلاک ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ بونجواہ, ہائیر سکینڈری سکول بنون بونجواہ, کئی پبلیک ہیلتھ سنٹرز, لاتعداد ہائی سکول, پرائیمری سکول اور آنگن واڑی سینٹر ز قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ سروڑی کے آنے سے پہلے ہماری سڑک صرف پاڈشالہ تک تھی اور وہی سڑک آج کیتھر جیسے علاقے کو چھونے جا رہی ہے ۔وہیں کین نے موجودہ پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا کہ یہ سرکار ہر محاز پر ناکام ہوئی ہے اور یہاں کے لوگوں کو اس سرکار نے کئی صدی پیچھے لے لیا ہے ۔بجائے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے یہ سرکار ان لوگوں کی مشکلوں کو اور مزید کر رہی ہے ۔کین نے وزیرِ خزانہ حسیب درابو کو کابنٹ سے ہٹائے جانے پر اسکو سرکار کی ایک بڑی-پلانڈ گیم قرار دیا اور کہا کہ اب جب یہ سرکار ان 60000 ملازمین کے ساتھ کئے گئے وعدے پر نہ اتر سکھی تو انہوں نے یہ کھل اختیار کیا۔اجلاس میں راجیو گاندھی پنچایتی راج سنگہھٹن کے ضلع کنوینر زاکر حسین کین, سینئر کانگرس لیڈر گلشن احمد کین, یوتھ کانگرس لیڈر محمد یونس کین آرزو, محمد شفی زرگر,چودری اسلم ,بشیر احمد , جافر حسین, محمد علی , لیاقت حسین,محمد حسین اور دوسرے لوگوں نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا