کانا شرکال کی عوام دس ماہ سے پانی کیلئے پریشان بی روڈ جموں پر کیا گیا احتجاج

0
0

لازوال ڈیسک
جموں// کانا شرگال اپر وارڈ نمبر پانچ سندولی موالی جموں کے لوگوں نے پچھلے دس مہینے سے پانی مہیا نہ ہونے پر محکمہ پی ایچ ای کے مخالف بی روڈ جموں پراحتجاج کیا ان لوگوں نے کہا کہ گاﺅں کے لوگوں کو پچھلے دس مہینے سے پانی مہیا نہ ہونے پر بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے یہ کہا کے اس سے پہلے بھی پانچ مارچ کو احتجاج کیا گیا تھا اس وقت محکمہ نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ اگلے پانچ دن کے اندرمسائل کا حل کیا جائے گا لیکن پانچ دن گزرنے کے بعد بھی یہ کام نہیں کیا گیا ۔اس گاﺅں میں گجر اور غریب طبقے کے لوگ رہتے ہیں جنہیں پانی میسر نہ ہونے پر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی عوام نے محکمہ پی ایچ ای ، تحصیلدار اور دوسرے آفیسران پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مانگوں کو پورا نہیں کیا جارہا ہے ۔مظاہرین نے مزید یہ کہا کہ ہینڈ پمپ بھی یہا ں نہیں چلتے اور انتظامیہ بھی ہمارے گاﺅں کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی ہے ۔انہوں نے انتظامیہ سے اور خاص کر ڈپٹی کمیشنر جموںاور محکمہ پی ایچ ای کی حکام اعلی سے یہ گزارش کی کہ ہمارے مسائل کو حل کیا جائے اور ہمیں ایک پمپ سسٹم دیا جائے اس احتجاج میں شرکت کرنے والوں میں جمات علی ،الحاج امیر الدین کسانہ،مُراد علی، شمس دین، مجید احمد، مشتاق احمد، رشید احمد، عبدالعزیز ،ہاشم دین ،اشوک کمار ،لیکھ راج شرما کے علاوہ بہت سے لوگوں نے اس احتجاج میں شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا