پونچھ میں بھاجپا دفتر کی پہلی منزل کا لینٹر ڈالا گیا دفتر میں پارٹی ورکران ایک ساتھ بیٹھ کرترقیاتی مسائل اور کارکردگیوں کی بات کریں گے:پردیپ شرما

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھآج یہاں پونچھ میں بھارتیا جنتا پارٹی (بے جے پی) کے دفتر کی پہلی منزل کا لینٹر ڈالا گیا اس کے کام کا افتتاح ایم ایل سی پردیپ شرما نے کیا جبکہ ان کے ہمراءپارٹی جنرل سکریٹری سنیل گپتا اور پارٹی کے سینئر لیڈران موجود تھے اس حوالے سے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے ایم ایل سی پردیپ شرما نے کہا کہ پارٹی کا دفتر جلد ہی تیار ہوجائے گا پارٹی کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر یہاں پر پارٹی کا دفتر قائم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا بھاجپا دفتر میں عوامی کے لئے بہتر سہولیات کا انتظام ہوگا اور پارٹی ورکران ایک ساتھ بیٹھ کرترقیاتی مسائل اور کارکردگیوں کے بارے بات کیا کریں گے واضح رہے آج پونچھ میں بھاجپا دفتر کی پہلی منزل کا لینٹر ڈالا گیا اس موقعہ پارٹی ورکران اور خصوصیت کے ساتھ ایم ایل سی پردیپ شرما اورسنیل گپتا نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا