کالاکوٹ میں عوام محکمہ بجلی کی ناقص کارکردگی سے پریشان

0
0

ریاستی وزیر اعلیٰ سے خصوصی مداخلت کی اپیل
عمرارشدملک
کالاکوٹکالاکوٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیس انڈیا تنظیم کے جوآئنٹ سیکرٹری نین سنگھ نے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر بالخصوص ضلع راجوری کے سیکٹر کالاکوٹ میں غریب عوام کو محکمہ بجلی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہاں ملک کی باقی ریاستوں میں بجلی سپلائی میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری کی جارہی ہے تو وہیں جموں و کشمیر میں شہروں کو چھوڑ کر دیہاتی علاقوں میں عوام کو بجلی سپلائی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کالاکوٹ کے دیہاتی علاقوں میں گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی بجلی کی قلت بھی شروع ہوگئی ہے خاص کر اس ماہ میں کالاکوٹ کے گاﺅں میں بجلی سپلائی بند ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور لوگوں کو فضول میں بجلی کا کرایادینا پڑ رہا ہے۔مقامی لیڈر شپ کی جانب سے بھی لوگوں کی پریشانی کی جانب کوئی بھی توجہ نہیں دی جارہی اور محکمہ بجلی کہ ا علیٰ افسران خاموش ہیں اور مختلف علاقوں میں کام کر رہے ملازمین علاقہ سے غائب ہیں ۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے ریاستی وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ ریاست و بالخصوص کالاکوٹ میں محکمہ بجلی کی جانب سے کی جارہی ناقص کارکردگی پر خود مداخلت کریںتاکہ گرمی کے موسم میں لوگوں کی تھوڑی راحت مل سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا