کارتک آرین ’سونی اسپورٹس نیٹ ورک‘ پر فٹ بال کے برانڈ ایمبیسیڈر

0
0

ممبئی، // سونی اسپورٹس نیٹ ورک نے بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کو اپنا فٹ بال برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔
شراکت داری کے دوران کارتک پورے سال سونی اسپورٹس نیٹ ورک پر فٹ بال ٹورنامنٹس اور لیگز کے 900 سے زیادہ میچوں کے ساتھ لائیو فٹ بال ایکشن کو فروغ دیتے نظر آئیں گے۔ اس میں یو ای ایف اے یورو 2024، یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ، یو ای ایف اے یوروپا لیگ، یو ای ایف اے کانفرنس لیگ، یو ای ایف اے نیشنز لیگ، بنڈیسلیگا، امیریٹ ایف اے کپ، ڈیورنڈ کپ اور روشن سعودی لیگ سمیت بہت سے اہم ٹورنامنٹ شامل ہیں۔
کارتک آرین فٹ بال کے تئیں اپنے جوش و جذبے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ کارتک نے کہا ’’میں فٹ بال کو فروغ دینے کے لیے سونی اسپورٹس نیٹ ورک کے ساتھ شراکت داری پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ یہ کھیل میرے دل کے بہت قریب ہے۔ میں واقعی اپنے پسندیدہ فٹبالرز کو میدان میں کھیلتے دیکھنے اور ملنے کا منتظر ہوں۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا