B2V-3 کے تمام کاموں کو 5 اکتوبر تک مکمل کرنے پر زور؛ تمام جاذب گڑھوں کی بروقت تعمیرکی تلقین
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وشیش پال مہاجن نے محکمہ دیہی ترقی کے اہم عہدیداروں کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں B2V-3 کاموں اور دیگر اسکیموں کی حالت کا جائزہ لیا۔ڈی ڈی سی نے 5 اکتوبر 2022 کو تمام جاری کاموں کو 5 اکتوبر تک مکمل کرنے اور 14 ویں ایف سی کے تحت کاموں کو اس ماہ کے آخر تک مکمل کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضلع بھر میں جاذب گڑھوں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ایم پی ایل اے ڈی کے تحت کام کرنے والے بلاکس کے بی ڈی اوز کو بھی ہدایت دی کہ وہ زیر التوا رقم کی اجرائی کے لیے تکمیلی سرٹیفکیٹ جمع کرائیں۔میٹنگ میں ایس ای ہائیڈرولکس، سی پی او ڈوڈہ، اے سی ڈی ڈوڈہ، اے سی پنچایت، سابق این ریونڈ بی ڈی اوز نے شرکت کی۔