ڈی ڈی سی چیر پرسن رام بن ڈاکٹرشمشادہ شان نے بس اسٹینڈ، فروٹ منڈی اور سڑک رابطوں کا کیا افتتاح

0
0

لازوال ڈیسک
گول// سب ڈویژن گول کے سنگلدان و داڑم میں سڑک رابطوں کے علاوہ فروٹ منڈی و بس اسٹینڈ کا افتتاح کیا جس میں مقامی سرپنچوں ،بی ڈی سی چیر پرسن و دیگر لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پہلے سنگلدان میں ایک بس اسٹینڈ و فروٹ منڈی کا افتتاح کیا جس کی اراضی مقامی لیڈر و سابق رینجر امر سنگھ نے اپنی ملکیت سے 12کنال دی جس پر مقامی لوگوں نے اراضی دئے جانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر شمشادہ شان نے کہا کہ بس اسٹینڈ بننے سے بازار میں گاڑیوں کا رش کم ہو گا اور لوگوں کو آنے جانے میں کسی قسم کی دقت نہیں ہو گی وہیں بس اسٹینڈ کے ساتھ ہی فروٹ منڈی کے قیام سے بھی لوگوں کو کافی آسانی ہو گی جہاں پر تھوک میں بھی فروٹ وغیرہ دستیاب رہے گاانہوں نے کہا کہ تھر ی ٹائر سسٹم میں لوگوں کے کافی ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور آئندہ آنے والے وقت میں بھی لوگوں کے مسائل دور ہوں گے اور لوگوں کو شہروں تک آنے جانے میں کافی کم وقت لگے گا۔ وہیں اس دوران ڈاکٹر شمشادہ شان نے گول کے ہی بلاک گنڈی داڑم میں داڑم تتا پانی روڈ و داڑم گگر سولہ لنک روڈ کا بھی افتتاح کیا جہاں لوگوں کو تتا پانی جانے میں کافی آسانی ہو گی وہیں گگر سولہ و داڑم کے درمیان فاصلہ کافی کم ہو گا۔ اس موقعہ پر بی ڈی سی چیر پرسن گنڈی داڑم جاوید اقبال منہاس و سرپنچ داڑم ، سرپنچ گگر سولہ و دیگر معزز شہریوں نے بھی حصہ لیا اور ڈاکٹر شمشادہ شان کی جانب سے جاری تعمیراتی کاموں کو خوش آئند قرار دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا