جامع مسجد پنجتن پاک اپر منجہاڑی میں یک روزہ عظیم الشان اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد

0
0

معاشرہ وسوسائٹی کاسدھار بغیر علم وعمل ناممکن : علمائے کرام
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍جامع مسجد پنجتن پاک اپر منجہاڑی میں یک روزہ عظیم الشان اصلاح معاشرہ کانفرنس کا انعقاد ۔زیر اہتمام مولانا شکور علی نقشبندی امام وخطیب وانتظامیہ جامع مسجد پنجتن پاک اوپر منجہاڑی منعقدہ یک روزہ عظیم الشان اصلاح معاشرہ کانفرنس میں کثیر تعداد میں فرزندان توحید ورسالت نے شرکت کی پروگرام کا آغاز تلات کلام پاک ختمات معظمات اور گیارویں شریف سے ہوا جبکہ مولانا مفتی سیّد بشارت حسین برکاتی سربراہ اعلیٰ دارالعلوم رضویہ سلطانیہ جامع مسجد سرنکوٹ صدر جماعت اہل سنت صوبہ جموں رجسٹرڈ کی قیادت میں ضلع کے مقتدد علمائے کرام وشعراء اسلام نے حصہ لیا اس موقع پر حافظ طارق جمیل مدنی مولانا عبدالمجید قادری مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے مدل ومفصل بصیرت افروز خطاب فرمایا جبکہ شعراء اسلام نے بحضور سرورکائنات فخر موجودات صلی اللہ علیہ وسلم بہترین وشریں لہجہ میں خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ معاشرہ وسوسائٹی کا سدھار بغیر علم وعمل ناممکن ہے اپنے ماحول میں پنپ رہی برائیوں کا سدباب کرنے لئے خشیت الہیٰ اتباع رسول ناگزیر ہے دورحاضرہ میں نوجوانوں کو منشیات ونشیلی ادویات بے راہ روی بدسلوکی بدظنی سے مبرا ہونا اپنے کردار واعمال کا محاسبہ کرنا ضروری ہے اسلامی معاشرہ میں تحفظ ایمان کے لئے شرک شکنی کذب غیب چغلی بہتان الزام جیسے قبیح اعمال سے اجتناب لازمی قراردیا وہیں محلہ محلہ قائم شدہ مکاتب کے ذریعہ بچوں کی بنیادی دینی تعلیم وتربیت پر مقامی علمائے کرام آئمہ مساجد معلمین کے نظام تعلیم کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ کمسن طلبہ وطالبات کے تعلمی نظام ومکاتب کے انتظامات پر دھیان دیں مولانا شکور علی نقشبندی نے نظامت کے فرائض نہایت خوش آئند ماحول میں سرانجام دیے آخر میں صلوۃ وسلام اور دعائیہ کلمات پر کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا