ڈی ڈی سی چیئرپرسن رامبن نے لنک روڈ پر کام شروع کیا

0
0

اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا:ڈاکٹر شمشاد شان
لازوال ڈیسک
رامبن؍؍چیئرپرسن، ضلع ترقیاتی کونسل، رامبن، ڈاکٹر شمشاد شان نے آج سب ڈویژن گول میں ایک ترقیاتی پروجیکٹ پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا۔چیئرپرسن نے ریاستی منصوبے کے تحت 3 کلومیٹر دھر تا کوہلی لنک روڈ پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جس کی تخمینہ لاگت 2.60 کروڑروپے ہے۔ اس موقع پر چیئرپرسن نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا جس سے مقامی لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہو گی۔چیئرپرسن نے پی ڈبلیو ڈی کے انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں جس سے علاقے کے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔ انہوں نے PRIs سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں تمام نوجوانوں اور مستفیدین پر مبنی اسکیموں کے نفاذ کے علاوہ معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کام کی انجام دہی کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔چیئرپرسن نے لوگوں سے بھی بات چیت کی اور ان کی ترقیاتی ضروریات سنیں۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ پی آر آئیز، پی ڈبلیو ڈی کے انجینئرز اور عام عوام بھی موجود تھے۔بعد ازاں، ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن نے پی آر آئی اور عام لوگوں کی موجودگی میں ابابیل اور ڈی آر ایس ٹیم کے درمیان کھیلے گئے دھرم پریمیئر لیگ کے فائنل کرکٹ میچ کا افتتاح کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا