عوام نے ڈی ڈی سی ڈونگی کے کام کی سراہنا کی
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ رکن ضلع ترقیاتی کونسل ڈونگی خالد چوہدری نے بارڈر کے ساتھ لگنے والی پنچائت بگلا اور نڈیالہ کا دورہ کیا جہاں اس دورے کے دوران خالد چوہدری نے پنچائت بگلا میں بیلامہ سے کوٹلی جانے والی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کروایا وہیں اس کے ساتھ ساتھ عوام کی مشکلات بھی سنی اور انہیں یقین دلایا کہ آپ کی مشکلات کا ازالہ کیا جاہے گا اس موقع پر لازوال کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے رکن ضلع ترقیاتی کونسل ڈونگی خالد چوہدری نے کہا پچھلے 70 سالوں سے کوٹلی کی عوام سڑک سے محروم تھی یہ علاقہ بارڈر کے ساتھ جڑا ہوا ہے جب بھی اس علاقہ میں گولی بارش ہوتی تھی تو یہاں کی عوام کو کافی مشکلات ہوتی تھی انہوں نے کہا سڑک نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی شخص اگر بیمار ہو جاتا تھا تو اس کو بھی کافی مشکلات درپیش اتی مگر ہم نے ان سے وعدہ کیا تھا اور اج اس وعدے کو پورا کیا 4.25 کروڑ روپے کی لاگت سے نو باڈ سکیم کے اندر اس سڑک کی تعمیر کا کام ہوگا اور محکمہ تعمیرات عامہ اس سڑک کی تعمیر کی دیکھ ریک کرے گی انہوں نے کہا جو ٹھیکے دار اس سڑک کی تعمیر کا کام کر رہا ہے وہ بھی دیانت داری سے کام کرے گا تاکہ سڑک کی تعمیر ہونے سے نہ صرف کوٹلی بلکہ پیر بدیشر تک کی عوام کو فائدہ ہوگا اس موقع پر متعلقہ ٹھیکیدار کے ساتھ ساتھ جونیئر انجینیئر اور سپروائزر بھی موجود اس کے ساتھ ساتھ خالد چودری نے علاقے میں جل جیون مشن سکیم کے تحت ہر گھر نل سے جل کا بھی جائزہ لیا علاقے کی عوام نے پانی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش خالد چودری کے سامنے رکھی اور ان سے اپیل کی کے متعلقہ محکمہ کو یہ حکم دیا جائے جل جیون مشن کے تحت اس علاقہ کے لیے جو سکیم ائی ہے اس کو اس طرح سے عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ علاقہ کی پوری عوام کو اس کا فائدہ ملے اور ہر گھر نل سے جل پہنچے خالد چوہدری نے محکمہ جیل شکتی کہ جونیئر انجینئر اور سپروائزر کو یہ ہدایت جاری کی کہ جل جیون مشن سکیم کے تحت اس علاقہ کی ہر عوام کو پانی ملنا چاہیے اس کے ساتھ ساتھ چوہدری نے محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین کو بھی ہدایت جاری کی کہ منریگا سکیم کے تحت ہر اس انسان کو روزگار دیا جائے جو اس کا مستحق ہے خالد چوہدری نے الگ الگ مقامات پر عوامی وفود کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان کی مشکلات سنی اور انہیں یقین دلایا کہ میں اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کروں گا کہ آپ کی جو بھی دیرینہ مشکلات ہیں ان کا ازالہ کیا جائے۔