ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی نے قصبہ میں دو اسکولی عمارتوں کے کام کا کیا افتتاح

0
0

کہاتعلیمی نظام کی بہتری کیلئے تعلیمی بنیادی ڈھانچہ کو مستحکم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا کے سرحد کے عین قریب گاؤں قصبہ میں سیّداں محلہ و گوجراں محلہ میں 40 لاکھ و 41 لاکھ 30 ہزار روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے جارہی دو عمارتوں کے کام کا ڈی ڈی سی ممبر چوہدری عبدالغنی نے افتتاح کیا۔اس موقعہ پر انکے ہمراہ کانگریس ضلع جنرل سیکریٹری گلزار جٹ، متعلقہ محکمہ کی زونل ایجوکیشن آفیسر سفیرہ بیگم، ایگزیکیٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی امتیاز خان، اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر اسلم خان گاؤں کے سابق منتخب نمائندگان و کثیر تعداد میں عوام موجود رہی۔چوہدری عبدالغنی نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی اسکے بہتر تعلیمی نظام سے ہو سکتی ہے اور سرحدی علاقوں میں تعلیمی نظام کو زمینی سطح پر مضبوط و مستحکم بنانے کے لیے تعلیمی نظام کے بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط و مستحکم بنانے کی ضرورت ہے اور یہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔عوام نے چوہدری عبدالغنی کی زیرِسرپرستی ہورہے کاموں کی سراہنا کی اور انکے علاقے میں اسکولی عمارتوں کے کام کی شروعات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اہم قرار دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا