بھنڈارکوٹ- ڈنگڈورو سڑک پر محکمہ موٹر وہیکل و ٹریفک کا مشترکہ بیداری پروگرام

0
0

ڈرائیوروں اور مسافروں کو روڈ سیفٹی کے مختلف قوانین و ضوابط کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی
بابر فاروق
کشتواڑ//روڈ سیفٹی کو فروغ دینے کی کوشش میں، محکمہ موٹر وہیکل نے اے آر ٹی او کشتواڑ محمد سلیم منہاس کی سربراہی میں بھنڈاکوٹ-ڈنگڈورو سڑک رابطے پر بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔یہ پہل چیئرمین ڈی آر ایس سی کشتواڑ، ڈاکٹر دیونش یادؤ کی سرپرستی میں 2024 میں جاری روڈ سیفٹی ماہ کی تقریبات کے حصے کے طور پر کی گئی ہے۔ منعقدہ تقریب کا مقصد ڈرائیوروں و مسافروں کو ٹریفک کے اصولوں اور روڈ سیفٹی کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ تیز رفتاری، اوور لوڈنگ، اور محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کی اہمیت جیسے اہم مسائل کو حل کرتے ہوئے، آگاہی مہم نے مسافروں میں ذمہ دارانہ رویہ پیدا کرنے کی کوشش کی۔ محکمہ موٹر وہیکل کے عملے نے حادثات کو کم کرنے اور مجموعی طور پر روڈ سیفٹی کو بڑھانے کے لیے ٹریفک کے ضوابط پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ منعقدہ پروگرام کے دوران شرکاء کو روڈ سیفٹی کے مختلف قوانین و ضوابط جن میں تیز رفتار، اوورلوڈنگ، ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کا استعمال کے ساتھ ساتھ دیگر قوانین کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ منعقدہ بیداری پروگرام کا مقصد نہ صرف روڈ سیفٹی کو فروغ دینا تھا بلکہ اس کا مقصد ڈرائیوروں و مسافروں کو بھی ٹریفک قوانین و ضوابط سے بیدار کرنا تھا تاکہ سڑک حادثات کا کم کیا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا