ڈی پی اے پی ترقی اور کرپشن کے خاتمے پر توجہ دے گی: آزاد

0
0

کہامیرا خواب آپ لوگوں کے لیے کام کرنا ہے،تاکہ آپ کو کسی کے سامنے بھیک مانگنے کی ضرورت نہ پڑے
لازوال ڈیسک

ڈوڈہ؍؍سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی ملازمتوں اور زمینی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی سیاسی جنگ جاری رکھیں گے اور کہا کہ جموں و کشمیر واپس آنے کا ان کا مقصد عام لوگوں کی سماجی و سیاسی آزادی کے ساتھ وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو وہ ترقی، کرپشن سے پاک حکمرانی پر توجہ دیں گے۔ آزاد وادی چناب کے اپنے 10 روزہ اور وسیع دورے کے آخری دن چرالہ، بھدرواہ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ آزاد نے اپنے دورے کے دوران سینکڑوں وفود سے ملاقاتیں کیں اور وادی چناب میں بڑی عوامی ریلیوں سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ میرا دل وادی چناب اور باقی یو ٹی کے لوگوں کے لیے دھڑک رہا ہے۔ میرا خواب آپ لوگوں کے لیے کام کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آپ سبھی سیاسی اور معاشی طور پر ایک حد تک بااختیار ہوں تاکہ آپ کو کسی کے سامنے بھیک مانگنے کی ضرورت نہ پڑے۔آزاد نے کہا کہ مختلف وفود سے ملاقات کے دوران انہیں عوامی مسائل سے آگاہ کیا گیا اور انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ ان کے ازالے کے لیے حکام کے ساتھ بات کریں گے۔ ڈی پی اے پی کے چیئرمین نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے اراضی کی بے دخلی کے زبردستی اقدامات کے سخت خلاف ہے اور پارٹی کے احتجاج کی وجہ سے انتظامیہ کو اس مہم کو روکنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ آزاد نے کہا کہ مقامی لوگوں کی زمینوں اور نوکریوں کا تحفظ ان کی پارٹی کا بنیادی ایجنڈا ہے، اس لیے جنگ جاری رہے گی جب تک حکومت ہند کی طرف سے ضمانت نہیں دی جاتی۔وہیں میٹنگز میں جی ایم سروڑی وائس چیئرمین، عبدالمجید وانی جنرل سیکرٹری، محمد اسلم گونی ورکنگ کمیٹی ممبر، ریٹائرڈ آئی جی پی پی آر منہاس زونل صدر، آصف گٹو،ضلع صدرصدر ڈی پی اے پی، فاروق شکاری صوبائی جنرل سیکرٹری پریتم کوتوال اور دیگر موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا