سمارٹ میٹر لگانے اور پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کانگریس پارٹی کا احتجاج

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍ کانگریس پارٹی نے آج کینال روڈ، جموں پر پی سی سی سکریٹری نریندر گپتا کی قیادت میں پارٹی کے دیگر سرکردہ لیڈروں کے ہمراہ احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین نے سمارٹ میٹرز کی تنصیب اور پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ان میٹروں سے پیدا ہونے والے زیادہ بلوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیا۔واضح رہے یہ احتجاجی مظاہرہ شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں سے گزرا۔اس موقع پرمظاہرین کی ایک بڑی تعداد، خاص طور پر مرد اور خواتین، کرشنا نگر میں جمع ہوئے جہاںمظاہرین نے بی جے پی کی قیادت میں ایل جی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے، انہیں سمارٹ میٹر اور پراپرٹی ٹیکس لگانے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔نریندر گپتا نے کہا کہ اس علاقے میں زیادہ تر گھرانوں کا تعلق معاشرے کے کمزور طبقے سے ہے اور ان کی آمدنی بہت کم ہے اور سمارٹ میٹر اور پراپرٹی ٹیکس کے ذریعے عائد کردہ مالی بوجھ ان کی وسعت سے باہر ہو گا۔انہوں نے غریب اور پسماندہ لوگوں کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے ریاستی انتظامیہ کے اس اقدام کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا