ڈی پی اے پی بٹملو میں میگا ریلی کے لیے تیار

0
0

سروڑی نے تیاریوں کا جائزہ لیا ،پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے سینئر لیڈر، وائس چیئرمین جی ایم سروڑی نے پیر کو پارٹی ہیڈ آفس سونوار میں وسطی کشمیر سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کی میٹنگ کی تاکہ وادی کے موجودہ سیاسی منظر نامے کا جائزہ لیا جاسکے اور پارٹی امور سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔وہیں میٹنگ میں پارٹی کے کئی عہدیداروں نے شرکت کی جنہوں نے پارٹی کے بعض امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے لائحہ عمل کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے پارٹی قائدین پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ رابطے میں رہنے اور جموں و کشمیر کے بہتر مستقبل کے لئے پارٹی کے عوام دوست ایجنڈے اور اس کے وژن سے لوگوں کو اچھی طرح واقف کرانے کے لئے متحرک رہیں۔ دریں اثناء چیئرمین ڈی پی اے پی غلام نبی آزاد کے 21 اکتوبر کو بٹمالو میں ہونے والے جلسہ عام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کارکنوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ جلسہ ایک میگا ایونٹ بن سکے۔ آزاد بٹمالو میں ہزاروں کارکنوں کی ریلی سے خطاب کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور اس کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ اس موقع پرسینئر قائدین مرکزی ترجمان سلمان نظامی، شعیب نبی لون ضلع صدر بارہمولہ، محمد الطاف ڈار، زونل صدر پیر بلال، ضلعی صدر سرینگر عامر بھٹ، شفاعت غفار، حلیم خان، ڈاکٹر جی ایم راتھر، ایم وائی ڈار، جاوید اقبال، مشتاق لودھی، یوسف زادہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا