ڈی سی کرگل نے سودیش درشن 2.0 کے تحت پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈی ایم سی میٹنگ کی صدارت کی

0
0

سیاحتی مقام کے طور پر کرگل کی برانڈنگ اور فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے محکمہ کو ہدایت جاری کی
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ ڈیسٹینیشن مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین/ڈپٹی کمشنر شریکانت سوسے نے آج ڈیسٹینیشن مینجمنٹ کمیٹیوں (ڈی ایم سی) کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں سودیش درشن 2.0 کے تحت پروجیکٹوں کی حالت اور عمل آوری کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ کے دوران ڈی سی کرگل کو پروگرام پر عمل آوری کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی گئی اور اس سلسلے میں ایس ڈی 2.0 کے تحت پروجیکٹوں کی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔وہیںڈیسٹینیشن مارکیٹنگ اور پروموشن کے تحت مختلف سرگرمیوں جیسے کرگل کی سیاحتی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا ہینڈلز کی تشکیل، سیاحتی تقریبات/فیسٹیولز کی تیاری، ماہانہ نیوز لیٹر پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔واضح رہے سکیم کے تحت ہنر مندی، سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز کی صلاحیت سازی کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی شمولیت کے تحت مجوزہ اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔وہیںاجلاس میں موجود اسٹیک ہولڈرز نے قیمتی آراء اور تجاویز پیش کیں۔اس میٹنگ میں اے ڈی سی کرگل، سی پی او کرگل، ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی کرگل، اے ڈی ٹورازم، ڈی وائی ایس پی کرگل، ای او ایم سی، محکمہ صنعت کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ آل کرگل ٹریول ٹریڈ ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا