محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس زون اکھنور کے زیر اہتمام 5 روزہ ٹریکنگ کیمپ کٹرہ میں اختتام پذیر ہوا

0
0

ٹریکنگ کیمپ میں زون اکھنور کے مختلف اداروں سے 120 طلباء اور فیلڈ اسٹاف نے حصہ لیا
لازوال ڈیسک
کٹرہ؍؍ ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفیسر جموں سکھ دیو راج شرما کی رہنمائی اور انچارج زیڈ پی ای او اکھنور اشوک کمار کی مجموعی نگرانی میں منعقدہ پانچ روزہ ٹریکنگ کیمپ کٹرہ میں اختتام پذیر ہوا۔واضح رہے پانچ روزہ مہم کو اسٹیشن ہاؤس آفیسر اکھنور، انسپکٹر ظہیر مشتاق نے پچیس دسمبر کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیاتھا۔وہیںٹریکنگ کیمپ میں زون اکھنور کے مختلف اداروں سے 120 طلباء ، لڑکے اور لڑکیاں/ فیلڈ سٹاف نے حصہ لیا۔اس کیمپ کے دوران ٹریکرز کو ایڈونچر کی بنیادی مہارتیں فراہم کی گئیں۔ وہیںٹریکروں نے بابا اگور جیتو، نو دیوی غار مندر اور ماتا ویشنو دیوی مندر کا سفر کیا۔اس موقع پر زیڈ پی ای او اکھنور نے کہا کہ روایتی کھیلوں کے علاوہ اسکولی بچوں کو مختلف قسم کی جسمانی اور تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے تیار کیا جاتا ہے اور ایسی ہی ایک سرگرمی زون اکھنور کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔آخر میں میڈل کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور شرکاء نے پینٹنگ مقابلہ، رنگولی مقابلہ، نیچر ٹریزر ہنٹ میں حصہ لیا۔اس کیمپ کے دوران روزانہ حب الوطنی کے گیت گانا، فوٹوگرافی، مقامی رقص جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیاجہاںیہ کیمپ ٹریکرز کے لیے ایک بڑی راحت کے طور پر آیا ہے جنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، اکھنور کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا