ڈی سی نے ضلع پونچھ میں سماگرا شکشا اقدامات کے نفاذ کا جائزہ لیا

0
0

جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کیں
لازوال ڈیسک
پونچھ// ڈپٹی کمشنر، یاسین محمد چوہدری نے آج یہاں ضلع میں سماگرا شکشا پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔وہیںڈی سی نے جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد اشرف چودھری نے ضلع کے سماگرا شکشا پروفائل پر تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے اجلاس کو پروگرام کے مختلف تعمیراتی اور غیر تعمیراتی اجزاء کے تحت ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وہیںیہ میٹنگ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے اور ضلع میں سماگرا شکشا اقدام کی مجموعی پیش رفت کی نگرانی کے لیے بلائی گئی تھی۔میٹنگ میں ایس ای پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی)، کے کے اتری، چیف پلاننگ آفیسر، محمد رفیع، چیف ایجوکیشن آفیسر، بشامبر، ایکس این پی ڈبلیو ڈی مینڈھر، ڈی پی ای او، نریندر موہن سوری، اے ای ای پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی)، محمد اسلم خان کے علاوہ زیڈ ای اوز، جے ای اور دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا