ڈی جی پی سی جموں نے آلوک کمار پرنسپل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے ملاقات کی ہائر ایجوکیشن میںپنجابی مضمون کی تعلیم سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں// ضلع گرودوارہ پربھندک کمیٹی کا ایک وفد ایس بلویندر سنگھ نائب صدر ڈی جی پی سی کی قیادت میں ایس سرجیت سنگھ جنرل سکریٹری، ایس ہرجیت سنگھ، ایس تیجندر سنگھ ممبر ڈی جی پی سی، اور ایس رویندر سنگھ سابق ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کے ہمراہ سول سیکرٹریٹ جموں میں جے کے یو ٹی کے ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری الوک کمار سےملاقی ہوا جہاں انہوں نے اعلی تعلیم میں پنجابی مضمون کی تعلیم سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پرڈی جی پی سی ممبران نے اجازت دینے پر آلوک کمار کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران سکول اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خالی پڑی پنجابی مضمون کی آسامیوں کو پر کرنے سمیت مختلف مطالبات کو اجاگر کرنے والا میمورنڈم پیش کیا گیا ہے۔وہیں پرنسپل سیکرٹری کو یہ بھی بتایا گیا کہ سکھ کمیونٹی میں سرکاری سکولوں اور کالجوں میں پنجابی فیکلٹی فراہم نہ کرنے پر شدید ناراضگی پائی جاتی ہے ۔اس موقع پررویندر سنگھ ریٹائرڈ جے کے اے ایس آفیسر اور سابق ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے مزید بتایا پنجابی بطور انتخابی مضامین میں سے ایک ہے، ایسے طلباءکو داخلہ دینے سے انکار کر دیا جاتا ہے کیونکہ پنجابی مضمون نہیں ہے۔
دریں اثناءپرنسپل سکریٹری نے صبر سے سماعت کی اور اسکول پلس ٹواور کالج کی سطحوں پر پنجابی کی تعلیم کے حقیقی مطالبات کو محتاط انداز میں پیش کرنے پر ڈی جی پی سی ٹیم کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ڈگری کالجز میں پنجابی فیکلٹی کی فراہمی کے لیے فوری ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید یقین دلایا کہ مستقبل میں جب بھی ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں تدریسی مقصد کے لیے کلسٹر ریسورس کوآرڈینیٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی پنجابی مضمون کو بھی اس سکیم میں شامل کرنے کا خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید یقین دلایا پنجابی مضمون کی دستیاب خالی آسامیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پلس ٹوسکولوں میں پنجابی فیکلٹی کی شمولیت کے لیے اقدامات کیے جائیں گے جس کے لیے انہوں نے میٹنگ میں موجود محکمہ سکول ایجوکیشن کے افسر کو ہدایت کی۔
پرنسپل سیکرٹری نے ڈی جی پی سی جموں سے ان علاقوں کے بارے میں تفصیلی معلومات طلب کی ہیں جہاں پنجابی کے خواہشمند طلباءدستیاب ہیں اور فیکلٹی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایسے طلباءپنجابی کو اختیاری مضمون کے طور پر لینے سے محروم ہیں۔ انہوں نے ڈی جی پی سی جموں سے بھی کہا کہ وہ میٹنگ میں موجود محکمہ سکول اور ہائر ایجوکیشن کے افسران کے ساتھ تال میل قائم کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا