تعلیمی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ہندوستانی فوج کی کاوشیں جاری ڈھیری، راجوری کے اسکول میں کتابیں، یونیفارم، اسٹیشنری اور فرنیچر تقسیم کی

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری //تعلیمی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ہندوستانی فوج نے ‘پرائمری اسکول ڈھیری، راجوری’ میں تزئین و آرائش کا کام کیا۔ اس کام میں ‘سمر اسکول ایکٹیویٹیز’ کے دوران دروازوں، کھڑکیوں، فرش کی مرمت اور عمارت کی دیواروں کی پینٹنگ شامل تھی۔ وہیںپڑھائی کے لیے سازگار ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے، ہندوستانی فوج نے اسکول کے لیے کتابیں، یونیفارم، اسٹیشنری اور فرنیچر تقسیم کیا۔ یاد رہے ہندوستانی فوج اس بات کو یقینی بنانے کی تمام کوششیں کر رہی ہے کہ تمام شعبوں میں افق کو پھیلاتے ہوئے ان طلباءکی تعلیم کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا