ڈی ای او ریاسی نے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا

0
0

کہاانتخابات کیلئے تمام پولنگ سٹیشنز کو اچھی طرح سے تیار اور سینیٹائز کیا جائے
لازوال ڈیسک
ریاسی// ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) ریاسی ویشیش مہاجن نے پارلیمانی انتخابات 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے 57ریاسی حلقہ کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا مکمل معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ڈی ای او نے سرکاری پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا۔ جن میں گرلز ہائی سیکنڈری سکول ریاسی، گورنمنٹ ہائی سکول گران، اور گورنمنٹ ہائی سکول گھیر ماڑی شامل ہیں۔وہیں انہوں نے بنیادی سہولیات جیسے بجلی، پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی کی سہولیات اور معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) ووٹروں کے لیے رسائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی ای او نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابات کے لیے تمام پولنگ سٹیشنز کو اچھی طرح سے تیار اور سینیٹائز کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کو فوری طور پر دور کریں تاکہ ووٹرز کے لیے بغیر کسی پریشانی کے ووٹنگ کے تجربے کو یقینی بنایا جا سکے۔اے آر او 57 ریاسی انشومالی شرما؛ تحصیلدار ریاسی سریش سنگھ اور دیگر افسران ڈی ای او کے ساتھ تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا