آئی ٹی آئی ادھمپور میں سویپ بیداری پروگرام کا انعقاد
لازوال ڈیسک
ادھمپور //ضلع انتظامیہ ادھمپور، ضلع الیکشن آفیسر، ادھم پور سلونی رائے، اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، ڈاکٹر انیرودھ رائے کی رہنمائی میں، ووٹروں کی تعلیم اور انتخابی شرکت (سویپ) کے حصے کے طور پر ایک اہم بیداری کی پہل کا اہتمام کیا۔ اسی سلسلہ میں یہاں آئی ٹی آئی انسٹی ٹیوٹ ادھمپور میں مہم چلائی گئی۔ڈاکٹر پریتی شرما، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر اور سویپکے نامزد نوڈل آفیسر نے سیشن کی قیادت کی، اور شرکاء کو جمہوریت کے سنگ بنیاد کے طور پر انتخابات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے قومی ترقی کے لیے انتخابی عمل میں فعال شمولیت کے اہم کردار پر زور دیا۔ڈاکٹر پریتی نے شرکاء کو انتخابی عمل اور جمہوری سیٹ اپ میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کی گہری اہمیت کے بارے میں روشناس کرانے کے پروگرام کے مشن کا اعادہ کیا۔اس موقع پر مختلف مقررین نے طلبہ کو انتخابات میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لیے لیکچر دیے علاوہ ازیں انتخابات کی اہمیت کے حوالے سے ثقافتی پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔