ڈی ایل ایس اے کرگل نے قومی قانونی خدمات کا دن منایا

0
0

سی جے ایم/سیکرٹری ڈی ایل ایس اے کرگل فریقہ نذیرنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے جے کے ناردرن پبلک اسکول کرگل کے اشتراک سے آج قومی قانونی خدمات کے دن کے موقع پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پرفریقہ نذیر، سی جے ایم/سیکرٹری ڈی ایل ایس اے کرگل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔وہیں پروگرام میں ایڈووکیٹ کاچو منظور، ایڈوکیٹ ریاض احمد اور مذکورہ سکول کے عہدیداروں کے ساتھ 200 طلباء نے بھی شرکت کی۔وہیںپروگرام کے دوران مہمان خصوصی نے قومی قانونی خدمات کا دن منانے کے اغراض و مقاصد کے بارے میں مختصراً بتایا۔دریںاثناء ایڈووکیٹ کاچو منظور اور ایڈووکیٹ ریاض احمد نے بھی نیشنل لیگل سروسز ڈے کے حوالے سے بات کی۔واضح رہے قومی قانونی خدمات کے دن کا قیام تمام شہریوں کے لیے مفت قانونی امداد کی دستیابی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا کام کرتا ہے، چاہے ان کا پس منظر یا شناخت کچھ بھی ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا