جموں، کشمیر اور لداخ ڈائریکٹوریٹ کے این سی سی کیڈٹس نے جیسلمیر میں خصوصی نیشنل انٹیگریشن کیمپ دوسری پوزیشن حاصل کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں، کشمیر اور لداخ ڈائریکٹوریٹ کے این سی سی کیڈٹس نے جیسلمیر میں خصوصی نیشنل انٹیگریشن کیمپ دوسری پوزیشن حاصل کی۔واضح رہے کیڈٹس نے جیسلمیر میں قومی سطح کے خصوصی قومی یکجہتی کیمپ (ایس این آئی سی) میں شرکت کرکے انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 17 این سی سی ڈائریکٹوریٹ میں سے دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور ٹرافی جیت لی ہے۔واضح رہے ایک خصوصی قومی یکجہتی کیمپ ایک ایسا پروگرام ہے جس کا اہتمام ایک قوم کے اندر متنوع برادریوں کے درمیان اتحاد، افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ کیمپ عام طور پر مختلف ثقافتی، نسلی، مذہبی اور علاقائی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کو بات چیت کرنے، ایک دوسرے سے سیکھنے اور افہام و تفہیم کے پْل بنانے کے لیے اکٹھا کرتے ہیں۔