ڈی ایل ایس اے سانبہ نے دماغی صحت کے عالمی دن پر بیداری پروگرام کا اہتمام کیا

0
0

اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد عوام میں بیداری اور حساسیت کو بڑھانا تھا: ڈی ایل ایس اے
لازوال ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی (جے کے ایل ایس اے) کے جاری کردہ ماہ اکتوبر 2023 کے ایکشن پلان کے مطابق، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، سانبہ نے "ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے” کے موضوع پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔وہیں یہ بیداری پروگرام یش پال کوتوال، قابل چیئرمین، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، سانبہ ،پی آر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانبہ اور ریکھا کپور نیسچل، سکریٹری محکمہ صحت کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔ڈاکٹر راجیو مینگی، انچارج میڈیکل آفیسر گھگوال، پروگرام میں ریسورس پرسن تھے۔ انہوں نے آج کی کشیدگی کی زندگی میں دماغی صحت کی اہمیت اور ضرورت پر غور کیا۔ پروگرام کی کارروائی راہل شرما، پینل وکیل ڈی ایل ایس اے سانبہ نے چلائی۔اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد عوام میں بیداری اور حساسیت کو بڑھانا تھا کہ کس طرح ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں مراقبہ اور یوگا کو اپنا کر تناؤ کو سنبھال سکتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا